لانگ مارچ کے شیڈول میں معمولی ردوبدل، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کا لانگ مارچ 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا
26 مارچ کو لانگ مارچ کے آغاز کا فیصلہ25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر کیاگیا
حمزہ شہبازشریف اور مریم نوازشریف لانگ مارچ کی قیادت کریں گے
لانگ مارچ 28 مارچ کو پہنچے گا
شہبازشریف کی زیرصدارت لانگ مارچ مینجمنٹ کمیٹی کو عہدیداروں کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق بریفنگ
شہبازشریف کی تمام تنظیموں کو بہترین اشتراک عمل یقینی بنانے کی ہدایت
مہنگائی مکاؤ مارچ عوام کی خواہشات کی تکمیل کا باعث بنے گا، ان شاءاللہ: شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
معاشی تباہی، بدترین مہنگائی، بے روزگای عوام کے گھر اور کاروبار اجاڑ چکے ہیں: شہباز شریف
لانگ مارچ مہنگائی، نالائقی اور کرپشن کے ستائے عوام کے حکومت پر عدم اعتماد کا فیصلہ کن اقدام ہے: شہباز شریف
اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی شرکت
سینئر راہنما خواجہ سعد رفیق، سردار اویس لغاری، مریم اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، کی بھی شرکت
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، ملک ابرار، انجم عقیل سمیت دیگر راہنماءبھی اجلاس میں شریک ہوئے