پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کے معیشت کی بہتری کے دعووں کو جھوٹ کا پلندہ اور فراڈ قرار دے دیا

عمران نیازی تاریخ کا سب سے بڑا لوٹا ہے

بے پیندے کے اس لوٹے نے اپنے ہر دعوے کے اُلٹ کرکے دکھایا

کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ آج کیا ہے؟وہ بتائیں، قوم کو مہنگائی کے کرنٹ لگانے والے اب بچ نہیں سکتے

معیشت اور معاشرے کے تہذیب واخلاق کا نائن الیون کرنے والے ہر روز ایک نیا جھوٹ گھڑتے ہیں

پوری قوم جانتی ہے کہ عمران نیازی کتنا حاجی ہے ؟

سٹیٹ بینک اور معاشی خودمختاری آئی ایم ایف کے حوالے کردی

آئی ایم ایف نے پابندی لگائی ہے کہ سٹیٹ بینک حکومت کو کوئی قرض نہیں دے گا، قوم کو سچ بتائیں

ہول سیل خسارے میں جولائی سے فروری کے دوران 22 فیصد اضافہ ہوا

عمومی مہنگائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا

بجٹ خسارہ اس سال تاریخ کی بلند ترین سطح 4600 ارب پر پہنچنے والا ہے

عمران نیازی قوم پر قرض کا بوجھ 18000 ارب بڑھادیا

71 سال میں جتنا قرض لیاگیا، عمران نیازی نے ساڑھے تین سال میں اس سے زیادہ لیا

5ہفتوں میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.5 ارب ڈالر کی کمی آئی

دو ماہ میں قدر کے لحاظ سے ڈالر بانڈز میں 20 فیصد کمی آئی

بانڈز کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا تو پاکستان مارکیٹس سے قرض بھی نہیں لے سکے گا

رواں مالی سال کے 8 ماہ میں درآمدات 58 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہیں اور کرائے کے ترجمان اچھی معیشت کی لُڈیاں ڈال رہے ہیں

درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا

برآمدات کی کئی اقسام میں کمی ہوئی ، چمڑے، مچھلی، پھل، پھنکے، گزشت

سیمنٹ کی برآمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی ہوئی

گزشتہ سال کے مقابلے میں میں 45 فیصد کمی آئی