‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کا فواد چودھری کے بیان پہ وزیراعظم عمران خان کو فساد مچانے ، تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشورہ

عمران صاحب وزیراعظم ہاؤس سے سامان پیکرز اور موورز جلدی اور اچھا پیک کرتے ہیں

فواد چودھری صاحب الیکشن کمیشن نے کب کیا کرنا ہے آئین اور قانون میں درج ہے

جو لوگوں کو کہتا تھا نہیں چھوڑوں گا اُس کو اپنے لوگ چھوڑ گئے

بائیس کڑوڑ عوام عمران صاحب آپ کو گھر جانے کے واسطے دے رہی ہے

عمران صاحب مانگے تانگے کا اقتدار اپنا نہیں سمجھنا چاہئیے

اکثریت ختم اور غنڈہ گردی شروع

مغرب کو آپ کو مغربیوں سے زیادہ جانتے ہیں تو مغرب کی جمہوریت کے مطابق ابھی تک آپ کا استیفیٰ آ جانا چاہئے

اپنے اراکین ، اتحادی اور عوام آپ کو مسترد کر چکے ہیں

ساڑھے تین سال چوری کئے ہوئے مینڈیٹ پہ عوام کو لوٹا ، بے روزگار اور غریب کیا

‎استعفی دیں، گھر جائیں کیونکہ اب آپ اکثریت کااعتماد کھو چکے ہیں

‎سیاسی مخالفین اور میڈیا کے بعد عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں نے اب اپنے ہی ارکان کو بھی گالیاں دینا شروع کردی ہیں

عمران صاحب آپ نے خود کہا تھا کہ آپ کے ارکان کہہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ نہیں تو میں اُن کی عزت کروں گا اور گھر چلا جاؤں گا

پولیس اور انتظامیہ بے اختیار وزیراعظم کے احکامات مان کر آئین شکنی اور اپنے حلف کی خلاف ورزی نہ کرے