پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی قائدین کی اراکین پارلیمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی تصدیق کر دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) سپیکر قومی اسمبلی کے نامزد کردہ کسی بیرون ملک دورے کا حصہ نہیں بنے گی

سب اراکین کو ملک میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

پارٹی اراکین کو مہنگائی کی ستائی عوام کے خرچے پر بیرون ملک دوروں سے منع کیاگیا ہے

عوام کو کچھ نہ دینے والی حکومت کے سرکاری دوروں کا حصہ نہیں بنیں گے

عوام مہنگائی، بے روزگاری سے مر گئے ہیں اور حکومت سرکاری خرچ پر دوروں کے پروگرام بنا رہی ہے

قوم کے کروڑوں روپے دوروں پر ضائع کرنا کرپشن اور ڈکیتی کے سوا کچھ نہیں

ہمیں امید ہے کہ پی ٹی آئی کے احساس رکھنے والے ارکان ان دوروں کا حصہ بننے سے انکار کریں گے