سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما شاہد خاقان عباسی کی خانیوال میں جتھے کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کی مذمت

ملک میں قانون کو ہاتھ میں لینے اور جتھوں کے ہاتھوں قتل کرنے کے بڑھتے واقعات قابل مذمت، شرمناک ہی نہیں، قابل فکر اور تشویشناک بھی ہیں

حکومت سماج میں بڑھتے انتشار پر موثر اقدامات کیا کرتی، اسے اس معاملے کا شعور اور احساس تک نہیں

معاشرے کے تمام طبقات کو صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے جامع حکمت عملی تیار کرنا ہوگی

سیالکوٹ سانحے کی طرح خانیوال کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سخت سزا دی جائے