تفصیلی فیصلہ عمران صاحب کے احتساب کے بیانیہ پہ عدالت کا ایک اور طمانچہ ہے
عمران صاحب کا جھوٹا احتساب کا بیانیہ ہر روز منہ کے بل گرتا ہے
عمران صاحب تفصیلی عدالتی فیصلے کے آئینے میں اپنے جھوٹ کا چہرہ دیکھیں، چہرہ دیکھیں
اگست 2018 میں جب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا تھا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کیا تھا، تب بھی یہ کیس نہیں بنتا تھا
عمران صاحب فیصلہ پڑھیں کہ صاف پانی منصوبے سے صرف پنجاب کی عوام کو فائدہ پہنچا ہے
عمران صاحب فیصلے کو پڑھیں کہ کوئی لاقانونیت ، رولز کی خلاف ورزی یا مالی فوائد سامنے نہیں آئے
نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ہر جھوٹا الزام لگایا، ہر جھوٹا کیس بنایا لیکن وہ ثابت نہیں کرسکے کیونکہ کرپشن ہوئی ہی نہیں
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے شہباز شریف کو کلین چٹ دینے کے بعد ملک کے اندر تیسرا عدالتی فیصلہ ہے جس میں اللہ تعالی نے شہباز شریف کو سرخرو کیا
کوئی منی لانڈرنگ نہیں، کوئی کمیشن نہیں، کوئی کک بیک نہیں، کوئی اختیارات کا غلط استعمال نہیں، عمران صاحب فیصلہ پڑھیں اور شرم کریں
شہباز شریف نے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی سے مذاکرات کرکے منصوبے کی لاگت مزید کم کرائی، عوام کا پیسہ بچایا
عمران صاحب فیصلے میں لکھا ہے کہ عوام اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور فائدہ دینے کی کوشش کی گئی
عمران صاحب عوام کو فائدہ دینے اور ان کی خدمت کرنے پر آپ نے شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کو جیل میں ڈالا
تمام فیصلوں کی فوٹو کاپی کر کے عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کو پڑھنے کے لئے بھیج دی گئی ہے
الحمدللہ، شہباز شریف ہر روز عمران خان کے لگائے ہوئے الزامات سے سرخرو ہوتے ہیں اور عمران صاحب ہر روز کرپشن کی دلدل میں دھنستے جار رہے ہیں