پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا
سی ای سی کا اجلاس آج شام سات بجے شروع ہوگا
پارٹی قائد محمد نوازشریف لندن اور پارٹی صدر وقائد حزب اختلاف شہبازشریف لاہور سے اجلاس کی صدارت کریں گے
پارٹی سی ای سی کا اجلاس ورچوئل طریقے سے منعقد ہوگا
اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت، مرکزی عہدیدار، صوبائی پارٹی صدور، جنرل سیکریٹری اور سی ای سی کے اراکین شرکت کریں گے
اجلاس میں ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا
اجلاس میں بدترین مہنگائی، عوام کو درپیش مسائل، معاشی تباہی، بے روزگاری کی صورتحال زیرغور آئے گی
اجلاس میں منی بجٹ اور سٹیٹ بینک کی نام نہاد خودمختاری کے نام پر معاشی غلامی پر بات چیت ہوگی
اجلاس میں ملک میں دہشت گردی، بلوچستان میں حالیہ واقعات پر غور کیاجائے گا
پارٹی قیادت سیاسی جماعتوں سے ہونے والے رابطوں اور مختلف تجاویز پر اہم مشاورت کرے گی
پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اجلاس کو پی پی پی قیادت سے ہونے والی ملاقات پراعتماد میں لیں گے
اجلاس میں موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد سمیت دیگر آئینی، قانونی اور سیاسی اقدامات پر اہم فیصلے کئے جائیں گے