کمال ڈھٹائی اور بے شرمی ہے کہ کرپشن کا عالمی سرٹیفیکٹ لینے کے باوجود آپ کی جھوٹی زبان چلے جا رہی ہے
فواد صاحب ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل عمران صاحب کو چور اِس لئے کہہ رہی ہے کہ ملک میں تاریخی کرپشن اور لوٹ مار جاری ہے
ملک اور عوام ساڑھے تین سال سے منظم عمران مافیا کا سامنا کر رہا ہے جس کی تصدیق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کر دی ہے
ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل واضح طور پہ یہ کہہ رہی ہے کہ حکومتی اور سرکاری معاملات میں ہر طرح کی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے
فواد چودھری صاحب عمران صاحب سے پوچھ لیں یا ا±ن کے ہی ماضی میں دئیے ہوئے بھاشن غور سے س±ن لیں کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کون سی کرپشن کی نشاندہی کرتی ہے
آپ کے آٹا چینی دوائی بجلی گیس ایل این جی،کورونا فنڈ میں چوری کے تمام قصے اس رپورٹ میں جوڑے گئے ہیں
عوام جانتی ہے کہ وہ یہ اِس لئے کہہ رہے ہیں کہ عمران صاحب نے عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی سب چوری کیا
ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل اِس لئے یہ کہہ رہی ہے کہ ملک میں ساڑھے تین سال سے قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی اور عمران مافیا نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے
سب کو پتہ ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یہ اِس لئے کہہ رہی ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اداروں اور ریاست کی طاقت کا ناجائز استعمال کر احتساب کے نام پہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا
اللہ کی شان ہے کہ جو دوسروں پر کرپشن کا الزام لگاتا رہا اس کا اپنا منہ کرپشن کی گندگی سے داغدار ہوگیا
اللہ کی شان ہے کہ عمران صاحب کے لگائے جھوٹے الزام تو ثابت نہ ہوئے لیکن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں وہ خود عالمی سرٹیفائیڈ چور نکلے
فواد صاحب چوری پکڑی گئی ہے ، ٹویٹ، بیانات اور بہانہ بنانے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد عمران صاحب کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے
اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کمال ڈھٹائی اور بے شرمی ہے کہ کرپشن کا عالمی سرٹیفیکٹ لینے کے باوجود آپ کی جھوٹی زبان چلے جا رہی ہے ۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردعمل میں ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ فواد صاحب ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل عمران صاحب کو چور اِس لئے کہہ رہی ہے کہ ملک میں تاریخی کرپشن اور لوٹ مار جاری ہے۔ ملک اور عوام ساڑھے تین سال سے منظم عمران مافیا کا سامنا کر رہا ہے جس کی تصدیق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کر دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل واضح طور پہ یہ کہہ رہی ہے کہ حکومتی اور سرکاری معاملات میں ہر طرح کی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ فواد چودھری صاحب عمران صاحب سے پوچھ لیں یا ا±ن کے ہی ماضی میں دئیے ہوئے بھاشن غور سے س±ن لیں کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کون سی کرپشن کی نشاندہی کرتی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کے آٹا چینی دوائی بجلی گیس ایل این جی،کورونا فنڈ میں چوری کے تمام قصے اس رپورٹ میں جوڑے گئے ہیں۔ عوام جانتی ہے کہ وہ یہ اِس لئے کہہ رہے ہیں کہ عمران صاحب نے عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی سب چوری کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل اِس لئے یہ کہہ رہی ہے کہ ملک میں ساڑھے تین سال سے قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی اور عمران مافیا نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ سب کو پتہ ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یہ اِس لئے کہہ رہی ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اداروں اور ریاست کی طاقت کا ناجائز استعمال کر احتساب کے نام پہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ۔ اللہ کی شان ہے کہ جو دوسروں پر کرپشن کا الزام لگاتا رہا اس کا اپنا منہ کرپشن کی گندگی سے داغدار ہوگیا ۔ اللہ کی شان ہے کہ عمران صاحب کے لگائے جھوٹے الزام تو ثابت نہ ہوئے لیکن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں وہ خود عالمی سرٹیفائیڈ چور نکلے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ فواد صاحب چوری پکڑی گئی ہے ، ٹویٹ، بیانات اور بہانہ بنانے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد عمران صاحب کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے۔
٭٭٭٭٭٭