نیب نے اپنے آئیں بائیں شائیں کے پلندہ میں مریم نواز شریف کی درخواست میں بیان کردہ ایک نکتے، ایک واقعے اور ایک حقیقت کا بھی جواب موجود نہیں
سیاہ کرداروں کے صفحے کالے کرنے سے کام نہیں چلے گا، مریم نواز کی پٹیشن کا جواب دیں، ثبوت لائیں، عدالت اور ججوں کے سوالات کا جواب دیں
نیب کے پاس نوازشریف کی جائیداد کی ملکیت اور مریم نواز کے بینیفیشل اونر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں
نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ثبوتوں کے صندوق اسلاآباد ہائی کورٹ بھی نہ پہنچ سکے
نیب کے پاس نہ ثبوت ، نہ دلیل اور نہ ہی کوئی کیس ہے صرف عمران صاحب کی ڈھٹائی اور ضد ہے
اسلاآباد ہائی کورٹ نے جب نیب سے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے الزامات کا جواب اور ثبوت مانگے تو نیب کو کورونا ہو گیا ہے
عدالت میں ثبوت اور جواب دیتے ہوئے نیب کو کرونا ہو جاتا اور جو ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے
نیب نے مریم نواز شریف کی درخواست کے جواب میں کہا ہے وہ جواب نہیں دے سکتے اُن کے سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت ختم ہو گئی ہے
عدالت نے نیب سے ثبوت مانگے تھے، نیب نے باسی الزامات پر مبنی جواب پیش کیا
نیب کے جواب میں جج صاحبان کے سوالات، نیب کے اپنے الزامات اور دعووں کا کوئی جواب موجود نہیں
نیب کا جواب تین سال سے جاری آئیں بائیں شائیں ہے
نیب ججوں اور عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکا
نیب کے جمع کرائی گئی طوطا کہانی میں مریم نواز کی طرف سے دائر درخواست کے حقائق کا کوئی جواب نہیں
نیب آج تک اسلاآباد ہائی کورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کوئی ثبوت ، دستاویز اور جواب جمع نہیں کروا سکی
نیب عدالت پہلے ہی وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن کا ہر الزام مسترد کر چکی ہے
نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پاس نہ کوئی قانونی دلیل، ثبوت اور نہ ہی شرم ہے کہ قوم سے اپنے جھوٹ پر معافی مانگیں
معیشت کی تباہی پر جس طرح عمران صاحب کورونا کے پیچھے چھپ گئے، ویسے ہی اب ہائی کورٹ میں نیب کورونا کے پیچھے چھپ گیا
پہلے نیب نے کہا کہ مقدمے کی کارروائی روز چلائیں لیکن اب نیب کو کورونا ہوگیا
عمران صاحب اور ان کے ٹاؤٹ بہانے نہ بنائیں، ثبوت لائیں