عمران خان کے حکم پہ الیکشن کمشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے
الیکشن کمشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اکسانے پر وزرا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے
الیکشن کمشن اور ارکان پارلیمان کے سوالات کے حکومت کے پاس جواب نہیں، اس لئے پی آئی ڈی میں بیٹھ کر الیکشن کمشن پر حملے کئے جارہے ہیں
الیکشن کمشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بغاوت پر اکسانا آئین سے غداری اور آئینی اداروں پر حملہ ہے
الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 10 کے تحت الیکشن کمشن وفاقی وزرا کے خلاف قانونی کارروائی کرے
الیکشن کمشن پر سنگین الزامات حکومت کی غیرجمہوری اور آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے
آرٹی ایس کی پیداوار حکومت اور اس کے وزراءچیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں
چیف الیکشن کمشنر اور اس کے ارکان آئین اور قانون کی زبان بول رہے ہیں جو مسلط شدہ حکومت کو سمجھ نہیں آتی
عمران صاحب غیرقانون فارن فنڈنگ سے نجات کے لئے الیکشن کمشن پر دباو ڈال رہے ہیں
عمران صاحب کے حکم پر غیرقانونی فار ن فنڈنگ کیس میں من مرضی کا فیصلہ لینے کے لئے الیکشن کمشن کو بلیک میل کیاجا رہا ہے
ڈسکہ الیکشن کی دھند اور الیکشن چوری پکڑے جانے کی رپورٹ رکوانے کے لئے حکومت کی طرف سے الیکشن کمشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے
ڈسکہ اور اب کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے نتائج کا غصہ عمران صاحب کے حکم پر الیکش کمیشن پہ نکالا جا رہا ہے