پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں کا وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل

عمران نیازی اینڈ ٹولہسی پیک کے خلاف انٹرنیشنل سازش کا حصہ ہے

23 غیرقانونی فارن فنڈنگ اکاونٹس سے پیسنے منگواکر ملک کے خلاف سازش کرنے والے کہہ رہے ہیں سی پیک کے خلاف انٹرنیشنل سازش ہورہی ہے

سی پیک کے خلاف اس ملک پر مسلط کئے گئے وزیراعظم کے ذریعے سازش ہورہی ہے

سی پیک کے خلاف سازش میں پاکستان میں مسلط ٹولہ ملوث ہے

نوازشریف نے خطے کو تحفہ دیا تھا، 2018 تک اس پرتیز رفتارعمل کو ساری دنیا جانتی ہے

جب سے عمران نیازی کی حکومت مسلط ہوئی، سی پیک پر عمل درآمد رُک چکا ہے

عمران نیازی اینڈٹولے نے سی پیک پر الزامات لگائے ، اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی

عمران نیازی اینڈ کمپنی کے دور میں جے سی سی کا اجلاس بھی نہیں ہوسکا