تمام میڈیا اداروں کا متفقہ اعلامیہ عمران صاحب کی میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر سرکاری جھوٹ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کا دستاویزی ثبوت ہے
میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی فاسشسٹ ٹولے کے دماغ کی اِختراع ہے
میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کالا قانون ہے
میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی آئین ، میڈیا اور آزادی رائے کے خلاف دہشت گردی ہے
حکومت بتائے کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق سرکاری دستاویزات میں غلط بیانی کیوں کی گئی؟
دانستہ کسی سے جھوٹ منسوب کرکے سرکاری دستاویز بنانا قانونی جرم ہے، بتایا جائے یہ کام کس نے کیا؟ کس کے حکم پر ہوا؟
میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیاہ آمرانہ اور فسطائی قانون ہے جسے پوری قوم مسترد کرتی ہے
میڈیا اتھارٹی کے نام پر عمران نازی ازم مسلط نہیں ہونے دیں گے
2018 کے انتخابات میں عوامی ووٹ چوری کی طرح میڈیا کی آئینی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
عمران صاحب کے گوئیبلز تمام پریس کلبز کے حوالے سے پہلے ہی سرعام ڈھٹائی سے جھوٹ بول چکے ہیں