پنجاب میں مسلسل ایک ہفتے سے روزانہ 1 ہزار نئے کورونا وائرس کیسز تشویشناک ہیں۔ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز

کورونا کی چوتھی لہر پنجاب میں اپنے پنجے گاڑ رہی ہے۔ حمزہ شہباز حکومت کو جنگی بنیادوں پر ویکسینیشن کرنی چاہئے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلیپنجاب حکومت کی توجہ بڑے شہروں کے ساتھ چھوٹے شہر اور گاؤں دیہات پر بھی ہونی چاہئے۔ قائد حزب اختلاف پنجاب عوام سے بھی التماس ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز کا خیال رکھیں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ حمزہ شہباز شریفپنجاب حکومت نمائشی دعوں کے بجائے کام کر کے دکھائے یہ معاملہ عوام کی صحت اور زندگی کا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف