قائد محمد نوازشریف قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے برطانیہ میں ہی قیام کریں گے
جب تک ان کا علاج نہیں ہوجاتا اور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نوازشریف برطانیہ میں ہی رہیں گے
کرائے کے ترجمان روئیں، پیٹیں، جھوٹے الزامات لگاتے رہیں، نوازشریف علاج کے بعد ہی واپس آئیں گے
کرائے کے ترجمان خوامخواہ ہلکان نہ ہوں، نوکری بچانے کے لئے نوازشریف کی صحت پر سیاست سے باز آئیںی
ووٹ چوری سے مسلط ہونے اور تین سال سے جھوٹ پر حکومت چلانے والے صحت پر سیاست نہ کریں تو اور کیا کریں؟
گھٹیا سیاست پر اترآنے کا مطلب ہے کہ جعلی حکومت کی کھوکھلی سیاست اور جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے
عوام پر کرپشن اورمہنگائی کا عذاب مسلط کرنے، ملک کا بیڑہ غرق کرنے والے جھوٹے کس منہ سے بیانات دے رہے ہیں؟