پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ٹیلی فون پر محمد نوازشریف سے رابطہ

شہبازشریف نے محمد نوازشریف سے برطانوی ہوم آفس کے فیصلے سے متعلق بات چیت کی

محمد نوازشریف نے شہبازشریف کو ہوم آفس کے فیصلے پر قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا

محمد نوازشریف نے بتایا کہ ان کے وکلاءنے ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے

اپیل میں محمد نوازشریف کی طبی وجوہات اورعلاج کی بناءپر برطانیہ میں قیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں

شہبازشریف نے محمد نوازشریف سے اصرار کیا کہ وہ مکمل علاج اور ڈاکٹروں سے اجازت ملنے تک برطانیہ میں ہی قیام کریں

قوم اور پارٹی کو آپ کی صحت وسلامتی سب سے زیادہ عزیز اورمقدم ہے: شہبازشریف کی نوازشریف سے فون پر گفتگو

پوری قوم اور پارٹی آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے: شہبازشریف کی نوازشریف سے گفتگو