‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل

‎عمران صاحب کیوں جھوٹ بولتے ہیں

‎یہ وقت بھی آنا تھا کہ پچاس لاکھ گھر عوام کو نمائش کی تصویروں میں دکھائے جا رہے ہیں

‎عمران صاحب 50 لاکھ گھر تو عوام کو دے نہ سکے، نمائش میں تصویریں دکھا کر کسے دھوکہ دے رہے ہیں ؟

‎90 دن میں کرپشن ختم ہونا تھی لیکن ملک میں عمران صاحب کرپشن کا سونامی کے آئے

‎200 ارب ڈالر جنہوں نے باہر سے لانا تھا، انہوں نے ملک پر 16000 ارب کا قرض لاد دیا

‎وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بننا تھا، اب اس کے کمرے کرائے پر دینے کا اعلان ہو رہا ہے

‎نچلے طبقے کو “اوپر” پہنچانے کے لئے آٹا چینی بجلی پٹرول گیس کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، واہ عمران صاحب

‎نچلے طبقے کو “اوپر” لانے کے لئے 50 لاکھ لوگ بے روزگار کر دئیے، ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے

‎ نچلے طبقے کو اوپر لانے والے نے دو کروڑ لوگوں کو خط غربت سے نیچے پہنچا دیا

‎نچلے طبقے کو اوپر کرنے کے لئے اے ٹی ایمز، مافیاز اور کارٹلز کو ان پر مسلط کردیا

‎عمران صاحب کو عوام کی فکر نہیں کیونکہ عمران صاحب نے الیکشن بیچنا ہوتا ہے لڑنا نہیں ہوتا