پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ٹویٹ

نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ بحیثیت قوم ہمیں اور بھی زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں لاپرواہی کا رویہ خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔ براہ کرم ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔ تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔