سیاسی حسد میں پاگل حکومت کے جھوٹے ترجمان خواتین اور مہمانوں کی عزت کرنے
کی پختون روایات کو نہ روندیں
پی ڈی ایم جلسہ ابھی شروع نہیں ہوا لیکن
جعلی حکمران اور ان کے ترجمانوں پر خوف طاری ہوگیا ہے
پی ڈی ایم جلسہ شام پانچ بجے ہے ، صبح 9 بجے کی وڈیو سے ہی حکومت کے ہاتھ پاوں پھول گئے ہیں
مالم جبہ کے ایک پرائیویٹ منصوبے کے بارے میں کامران بنگش نے جھوٹ بولا جس میں ایک اینٹ کے پی حکومت نے نہیں لگائی
مریم اورنگزیب کے بجائے خیبرپختونخوا میں مہنگائی، 120 ارب کے بی آر ٹی کے کھڈوں، بلین ٹری سونامی پر ٹویٹ کریں
ٹویٹ کرنے کے بجائے پی ڈی ایم جیسا ایک جلسہ کرکے دکھاو، جو اب تک تم لوگ نہیں کرسکے
مدارس کے بچوں کو متنازعہ نہ بناو ، انہیں اپنی گندی سیاست میں مت گھسیٹو
پی ڈی ایم کے کارکنان اور عوام کے بارے میں حکومتی ترجمان پریشان نہ ہو ں
عمران صاحب اور ان کے ترجمانوں کو ملک میں مہنگائی سے پریشان ہونا چاہئے ، اس کی فکر کریں
مریم اورنگزیب پر نظر رکھنے کے بجائے حکومت بڑھتی مہنگائی، خسارے اور قومی قرض پر نظر رکھے
ہر چیز میں سیاست ڈھونڈنے کے بجائے حکومت عوام کے مسائل کے حل تلاش کرنے پر توجہ دے