عمران صاحب نے ملک اور معیشت کا بھٹہ بٹھا کر بھٹہ مزدوربچوں کے تعلیمی وظائف بھی بند کردئیے
اڑھائی کروڑ بچے پرائمری سکول سے باہر ہونے کی دنیا کی دوسری بڑی تعداد پاکستان میں ہے
آٹا چینی دوائی، رنگ روڈ سے پیسے کھانے کے بعد غریب بچوں کے تعلیمی وظائف بھی کھا گئے ہیں؟
بجٹ میں مافیاز، کارٹیلز اور اے ٹی ایمز کو ٹیکس چھوٹ دے کر بھٹہ مزدوربچوں کی تعلیم کا بجٹ کھاگئے ہیں؟
غریب ترین اور استحصال کا شکار بھٹہ مزدور بچوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کرنا ظلم ہے
شہبازشریف نے قانون سازی سے بھٹہ مزدور بچوں کی تعلیم کے حق کو تحفظ دیا تھا
شہبازشریف نے ان بچوں کوتعلیمی وظائف دے کر سکول میں داخلوں کی شرح بڑھائی تھی
عمران صاحب ان بچوں کو تعلیم سے محروم کرکے اپنے کنٹینر والے تمام لیکچر بھول گئے ہیں؟
ان غریب بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع چھین لینا مجرمانہ اقدام ہے
عمران صاحب کیا آپ کو بھٹہ مزدور بچے نظر نہیں آتے؟ کہاں گیا آپ کا احساس ؟