پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بلوچستان ،سنگن میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگن میں پانچ ایف سی جوانوں کی شہادت پر بے حد افسوس ہے

حوالدار ظفرعلی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ، ناصر عباس، بشیر احمد اور سپاہی نوراللہ شہیدکی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

بلوچستان میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ پریشان کن ہے

امن وامان کی صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے

اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین