پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان سے جموں و کشمیر کے معاملے پر ایوان میں آ کر پالیسی بیان دینے کا مطالبہ

مسلم لیگ(ن) کے جموں و کشمیر کے معاملے پر جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس پر پارٹی ترجمان کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں مطالبہ

توجہ دلاؤ نوٹس احسن اقبال، انجینئر خرم دستگیر خان اور مریم اورنگزیب کے دستخطوں سے قومی اسمبلی میں جمع کرایا گیا تھا

جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 سے مسلسل بلیک آؤٹ ہے، کوئی اطلاعات نہیں آ رہیں: مریم اورنگزیب

جموں و کشمیر پر پاکستان کی شنوائی نہیں ہو رہی، کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتیں ہو رہی ہیں: مریم اورنگزیب

وزیراعظم کہاں ہیں؟ وزیر خارجہ کہاں ہیں؟ حکومت نے اب تک اس مسئلے پر کیا کیا؟ ایوان کو کیوں نہیں بتایا جا رہا ہے؟ مریم اورنگزیب

جموں و کشمیر کے مسئلہ پر حکومت کی مجرمانہ خاموش پاکستان کے عوام اور کشمیریوں کو مسلسل مایوس کر رہی ہے: مریم اورنگزیب

فلسطین کے خلاف پوری دنیا میں آواز اٹھی لیکن مسئلہ جموں و کشمیر پر اتنی خاموشی کیوں؟ مریم اورنگزیب

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کا کیس عالمی سطح پر کیوں نہیں اٹھایا جا رہا؟ مریم اورنگزیب

وزیراعظم ایوان میں آئیں اور بتائیں کہ جموں و کشمیر پر ان کی حکومت کی کیا پالیسی ہے؟ اب تک کشمیر میں انفارمیشن بلیک آؤٹ کے کے لئے کیاکیا گیا ہے مریم اورنگزیب