پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پاکستان کی پارلیمنٹ کی قیادت کرتے ہوئے قرارداد اقوام متحدہ کے نمائندے کے حوالے کی
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور عندلیب عباس نے بھی اپوزیشن قائدین کے ہمراہ قرارداد جولئین ہارنیس کے حوالے کی
شہبازشریف کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، مولانا اسد، سردار ایاز صادق ، مریم اورنگیزیب اور دیگر قائدین کی جولئین ہارنیس سے ملاقات
پاکستان کے عوام ، امت مسلمہ اور پاکستان کی پارلیمنٹ کے جذبات قرارداد کی صورت میں آپ کو پیش کررہے ہیں: شہبازشریف کی جولئین ہارنیس سے گفتگو
یہ قرارداد قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں نے متفقہ طورپر منظور کی ہے: شہبازشریف
پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کا مطالبہ اور اپیل ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل انصاف کرے: شہبازشریف
پورا پاکستان فلسطین کے ساتھ ہے ، اس معاملے پر ہم سب ایک ہیں: شہبازشریف کی اقوام متحدہ کے پاکستان میں نمائندے سے گفتگو
اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور فرسٹ ورلڈ کی قانونی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بے گناہ فسلطینی عوام کا تحفظ کرے: شہبازشریف
برسوں سے فلسطینی استصواب رائے سمیت بنیادی انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں: شہبازشریف
1948 سے کبھی ایک اور کبھی دوسرے بہانے فلسطینیوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے، ان کا قتل جاری ہے: شہبازشریف
حالیہ اسرائیلی وحشیانہ حملوں، بمباری سے سینکڑوں بے گناہ عوام شہید ہوئے جس میں معصوم بچے بھی شامل ہیں: شہبازشریف
اسرائیلی طیاروں کی غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں پر بمباری سے ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں: شہبازشریف
اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں سینکڑوںعمارات تباہ ہوچکی ہیں جس میں میڈیا کی عمارت بھی شامل ہے: شہبازشریف
یہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، چوتھے جینیوا کنونشن ، عالمی قانون سمیت تمام بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے: شہبازشریف
ہم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اس ظلم و بربریت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ صورتحال ناقابل قبول ہے: شہبازشریف
عصرحاضر کی تاریخ میں اسرائیلی ظلم وبربریت کی مثال نہیں ملتی: شہبازشریف
پوری دنیا بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کررہی ہے، عالمی اداروں کو اس پر عملی قدم اٹھانا ہوگا: شہبازشریف
اسلامی دنیا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور عالمی اداروں سے اپنا فرض نبھانے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے: شہبازشریف
اقوام متحدہ کے نمائندے کے طورپر آپ پر زور دیتے ہیں کہ آپ ان احساسات کو متعلقہ حکام اور فورمز تک پہنچائیں: شہبازشریف
ہم زوردے کر مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین کے معاملے پر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیاجائے:شہبازشریف
مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل تک عالمی امن وسلامتی قائم نہیں ہوگا: شہبازشریف
فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو خدانخواستہ دنیا میں دوسری جنگ عظیم کی سی صورتحال پیدا ہوگی: شہبازشریف
انصاف کا تقاضا ہے ، فلسطینیوں کے ساتھ فرسٹ ورلڈ اور عالمی ادارے وعدے پورے کریں، انہیں ان کے حقوق دئیے جائیں:شہبازشریف