شہباز شریف سے کینیڈین ہائی کمشنر نے قائد حزب اختلاف کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی
ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، کورونا وبا سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا
شہباز شریف نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور کینیڈا کے عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
جسٹن ٹروڈو کی اجتماعیت کی حامل سماجی، معاشرتی پالیسیز قابل تحسین ہیں: شہباز شریف
نسلی امتیاز سے پاک، انصاف اور مساوات پر مبنی روئیے پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی معاشرے کی عالمگیر قدروں کے فروغ کا باعث ہیں: شہباز شریف
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے میں عالمی مہذب دنیا کی آواز اہم کردار ادا کرسکتی ہے: شہباز شریف
افغانستان میں امن عمل کے لئے پاکستان کے مثبت کردار، عالمی برادی کی حوصلہ افزائی اور اجتماعی ذمہ داری سے نتیجہ خیز بنانے سے پورے خطے میں انسانی معیار زندگی میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے: شہباز شریف
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دیگر رہنما بھی موجود تھے