صوبائ صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے زیر قیادت ضلع سوات میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف عظیم الشان ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس مشکل گھڑی میں فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

ہر ایک پلیٹ فارم پر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیلی مظالم اور درندگی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،

امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ اگر اس وقت خاموش رہے تو خدانخواستہ مکہ اور مدینہ کے اوپر بھی اسطرح کے حملے ہوسکتے ہیں۔

عمران نیازی اپنی پوزیشن واضح کریں کہ آیا وہ فلسطینی عوام کیساتھ ہیں یا اسرائیل کیساتھ۔

جس دن اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی اسمبلی میں تقریر کررہے تھے اس دن وزیر اعظم عمران نیازی کیوں غیر حاضر رہا؟