شہبازشریف کا نام کبھی بھی ای سی ایل پر نہیں تھا :مریم اورنگزیب
عمران صاحب نے بلیک لسٹ میں سیاسی مخالفین کے نام شامل کرائے
سیاسی انتقام کی بناءپر شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیاگیا ، حکومت کی جانب سے شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا غیرقانونی تھا
بلیک لسٹ میں شہبازشریف کا نام عمران صاحب کے غیرقانونی حکم پر شامل ہوا تھا ، بلیک لسٹ میں دہشت گردوں اور ریاست مخالف لوگوں کے نام شامل کئے جاتے ہیں
شہبازشریف کے سفری طرز عمل کو دیکھتے ہوئے عدالت نے ایک بار سفر کی اجازت دی ہے
اربوں کی منی لانڈرنگ کے الزام کنٹینر پر ہی رہ گئے ہیں کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے
فارن فنڈنگ کیس عمران صاحب کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے
اپویشن کو جیلوں میں اور بلیک لسٹ میں ڈالنے مقصود ہے جس کی بڑی وجہ عمران خان کی بوسیدہ اور ناکام سیاست کے مفاد وابستہ ہیں
عمران صاحب عوام کو ریلف ، روزگار ، آٹا اور چینی دینے پر تیار نہیں صرف اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنا مقصد ہے
عمران صاحب اپنی بوسیدہ، بدبودار اور ناکام سیاست اپویشن کو جیل میں قید ور بلیک لسٹ میں شامل کرکے بچانا چاہتے ہیں
اربوں روپے کے آٹا ، چینی چوروں ، بی آر ٹی پشاور ، مالم جبہ ڈکیتی،فارن فنڈنگ کی کھربوں کی منی لانڈرنگ کے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل مذاق ہے
اربوں روپے کے 23 فارن فنڈنگ اکاو¿نٹس کی منی لانڈرنگ کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل مذاق ہے
122رب کی ایل این جی او500 ارب کی دوائی چوری کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ مذاق ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل
لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا نام کبھی بھی ای سی ایل پر نہیں تھا، عمران صاحب نے بلیک لسٹ میں سیاسی مخالفین کے نام شامل کرائے ، سیاسی انتقام کی بناءپر شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیاگیا۔اربوں کی منی لانڈرنگ کے الزام کنٹینر پر ہی رہ گئے ہیں کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے ۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پرجمعہ کواپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا غیرقانونی تھا ۔ بلیک لسٹ میں شہبازشریف کا نام عمران صاحب کے غیرقانونی حکم پر شامل ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ بلیک لسٹ میں دہشت گردوں اور ریاست مخالف لوگوں کے نام شامل کئے جاتے ہیں ۔ شہبازشریف کے سفری طرز عمل کو دیکھتے ہوئے عدالت نے ایک بار سفر کی اجازت دی ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس عمران صاحب کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ اپویشن کو جیلوں میں اور بلیک لسٹ میں ڈالنے مقصود ہے جس کی بڑی وجہ عمران خان کی بوسیدہ اور ناکام سیاست کے مفاد وابستہ ہیں۔ عمران صاحب عوام کو ریلف ، روزگار ، آٹا اور چینی دینے پر تیار نہیں صرف اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنا مقصد ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی بوسیدہ، بدبودار اور ناکام سیاست اپویشن کو جیل میں قید ور بلیک لسٹ میں شامل کرکے بچانا چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ اربوں روپے کے آٹا ، چینی چوروں ، بی آر ٹی پشاور ، مالم جبہ ڈکیتی،فارن فنڈنگ کی کھربوں کی منی لانڈرنگ کے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل مذاق ہے۔ اربوں روپے کے 23 فارن فنڈنگ اکاو¿نٹس کی منی لانڈرنگ کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل مذاق ہے۔ 122 ارب کی ایل این جی اور500 ارب کی دوائی چوری کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔