بس بس بس!!عمران صاحب غریب اور کمزور کا پیٹ جھوٹوں اور وعدوں سے نہیں بھرتا: مریم اورنگزیب

بس بس بس!!عمران صاحب غریب اور کمزور کا پیٹ جھوٹوں اور وعدوں سے نہیں بھرتا: مریم اورنگزیب
عمران صاحب بیان اور لیکچر دینے سے نہ معیشت ٹھیک ہوتی ہے نہ روزگار ملتا ہے
عمران صاحب گھر میں روٹی اور روزگار ہو گا تو سیاحت ہو گی ، عمران صاحب آپ کا شیخ چلی پن اور احمقانہ فلسفے بہت ہوگئے گھر جائیں
آپ کے انتقامی سیاسی بیانیے اور مدینہ کی پاک ریاست کے نام پرآپ کی جھوٹی منافقانہ سیاست عوام نے مسترد کردی ہے
عمران صاحب آپ کی رنگ برنگی جھوٹی تقریروں سے غریب کا پیٹ بھرتا ہے اور نہ لوگوں کو روزگار ہی ملتا ہے
عمران صاحب زبانی جمع خرچ سے سیاحت کو فروغ نہیں ملتا، نہ معیشت ٹھیک ہوتی ہے
عمران صاحب جس سٹرک پر آپ سفر کرکے جاتے اور پھر سیاحت کے فروغ کی جھوٹی باتیں کرتے ہیں، وہ نوازشریف نے بنائی تھی
نوازشریف نے بہترین سڑکیں بنائیں تاکہ سیاحت کا فروغ اور عوام کو روزگار مل سکے
نوازشریف نے بیانات نہیں دئیے بلکہ عملی کام کیا ، عوام سے جو وعدہ کیا ، اسے پورا کردکھایا
مسلم لیگ (ن) مہنگائی 3 فیصدکی کم ترین اور معاشی ترقی 6 فیصد کی بلند ترین سطح پر لا کر دکھائی
عمران صاحب جھوٹے الزامات اور آپ کا جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوگیا ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہر ٹرائل میں سروخرو ہوئی
عمران صاحب سیاحت کا فروغ ہو، درآمد یابرآمد ہو، معیشت کی بحالی، عوام کا روزگاریا مہنگائی میں کمی ہو، یہ سب مسلم لیگ (ن) نے کیا ہے اور کرے گی ، انشائ اللہ
نوازشریف ، شہبازشریف کی قیادت میں اب مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر قوم کو 2018 والاپرامیدروشن پاکستان واپس دے گی
نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھر معیشت واپس 6 فیصد پر واپس لائیں گے
نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھرعوام کے روزگار کا بندوبست کریں گے جس طرح ہم نے پہلے کیا تھا
نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر عوام اور ملک کی قسمت بدل کر دکھائے گی انشاءاللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو جواب

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب بس بس بس، غریب اور کمزور کا پیٹ جھوٹوں اور وعدوں سے نہیں بھرتا، بیان اور لیکچر دینے سے نہ معیشت ٹھیک ہوتی ہے نہ روزگار ملتا ہے، گھر میں روٹی اور روزگار ہو گا تو سیاحت بھی ہو گی، عمران صاحب آپ کا شیخ چلی پن اور احمقانہ فلسفے بہت ہوگئے ، اب گھر جائیں۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ آپ کے انتقامی سیاسی بیانیے اور مدینہ کی پاک ریاست کے نام پرآپ کی جھوٹی منافقانہ سیاست عوام نے مسترد کردی ہے ۔ عمران صاحب آپ کی رنگ برنگی جھوٹی تقریروں سے غریب کا پیٹ بھرتا ہے اور نہ لوگوں کو روزگار ہی ملتا ہے ۔ عمران صاحب زبانی جمع خرچ سے سیاحت کو فروغ نہیں ملتا، نہ معیشت ٹھیک ہوتی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب جس سٹرک پر آپ سفر کرکے جاتے اور پھر سیاحت کے فروغ کی جھوٹی باتیں کرتے ہیں، وہ نوازشریف نے بنائی تھی ۔ نوازشریف نے بہترین سڑکیں بنائیں تاکہ سیاحت کا فروغ اور عوام کو روزگار مل سکے ۔ نوازشریف نے بیانات نہیں دئیے بلکہ عملی کام کیا ، عوام سے جو وعدہ کیا ، اسے پورا کردکھایا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) مہنگائی 3 فیصدکی کم ترین اور معاشی ترقی 6 فیصد کی بلند ترین سطح پر لا کر دکھائی ۔ عمران صاحب جھوٹے الزامات اور آپ کا جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوگیا ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہر ٹرائل میں سروخرو ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سیاحت کا فروغ ہو، درآمد یابرآمد ہو، معیشت کی بحالی، عوام کا روزگاریا مہنگائی میں کمی ہو، یہ سب مسلم لیگ (ن) نے کیا ہے اور کرے گی ، انشاءاللہ۔ نوازشریف ، شہبازشریف کی قیادت میں اب مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر قوم کو 2018 والاپرامیدروشن پاکستان واپس دے گی ۔ نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھر معیشت واپس 6 فیصد پر واپس لائیں گے ۔ نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھرعوام کے روزگار کا بندوبست کریں گے جس طرح ہم نے پہلے کیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے یوٹرن نہیں لیا بلکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ، مفت دوا، علاج ، تعلیم ، ترقی سمیت تما م وعدے پورے کئے ، پھر کریں گے ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ نوازشریف نے آٹا 35، چینی 52 روپے کلو عوام کو دے کر وعدے پورے کئے، مہنگائی کم کی ۔ نوازشریف نے 14000 میگاواٹ بجلی بنائی اور قوم سے وعدہ پورا کیا ۔ نوازشریف نے سستی بجلی اور گیس سے عوام کی مدد کی، سی پیک لا کر دکھایا۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کشمیر کا تحفظ کرکے دکھایا ، آپ کی طرح کشمیریوں کو دھوکہ نہیں دیا۔ نوازشریف نے باتیں نہیں کیں، ملک کو ایٹمی قوت بنا کر دکھایا ہے ۔ نوازشریف نے پانچ سال میں چالیس لاکھ نوکریاں دے کر دکھایا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف نے میٹروز، موٹروےزاور ملک بھر میں ترقی کرکے دکھائی ہے ۔ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر عوام اور ملک کی قسمت بدل کر دکھائے گی انشاءاللہ۔