نواز شریف کے بغض میں شہباز شریف کے خلاف عمران خان کا کرپشن کا جھوٹا بیانیہ دفن اور نیست و نابود ہوگیا ہے: مریم اورنگزیب

نواز شریف کے بغض میں شہباز شریف کے خلاف عمران خان کا کرپشن کا جھوٹا بیانیہ دفن اور نیست و نابود ہوگیا ہے: مریم اورنگزیب

۔ عمران صاحب قوم سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو اللہ تعالی نے سرخرو فرمایا

شہزاد اکبر پی آئی ڈی میں بیٹھ کر جو جھوٹے کاغذ لہراتے تھے، آج عدالت نے انہیں پھاڑ کر کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا ہے

اب جھوٹے الزامات لگانے والے کٹہروں اور جیلوں میں ہوں گے

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پارٹی صدر شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونےکےبعد میڈیا سے گفتگو

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کا کرپشن کا جھوٹا بیانیہ دفن اور نیست و نابود ہوگیا ہے۔ عمران صاحب قوم سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو اللہ تعالی نے سرخرو فرمایا۔ شہزاد اکبر پی آئی ڈی میں بیٹھ کر جو جھوٹے کاغذ لہراتے تھے، آج عدالت نے انہیں پھاڑ کر کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا ہے۔ اب جھوٹے الزامات لگانے والے کٹہروں اور جیلوں میں ہوں گے۔ لاہور میں شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونےکےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار ججوں نے شہباز شریف کی بے گناہی پر مہر لگائی ہے اور الحمداللہ میرٹ پر ان کی ضمانت ہوئی ہے۔ نیب کوئی کمشن، کک بیک اور ایک دھیلے کی کرپشن ان پر ثابت نہیں کر سکا۔ عدالت نے بار بار نیب سے پوچھا کہ ان کے پاس کوئی ایسا ثبوت ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ شہباز شریف نے کوئی کرپشن کی، کک بیک لیا، عوامی سرمائے میں کوئی خورد برد کی یا اختیارات کا کوئی ناجائز استعمال کیا تو نیب کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ جس نے شہباز شریف کو سرخرو کیا۔ شہباز شریف وہ شخص ہے جس نے عوام اور بالخصوص صوبہ پنجاب کے حقوق کا تحفظ عبادت سمجھ کر کی اور وزیر اعلی پنجاب ہوکر نواز شریف کی قیادت میں پورے پاکستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ عبادت سمجھ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر کے لئے پیغام ہے۔ یہ شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے دسویں مقدمے میں ضمانت ہوئی ہے۔ یہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کا آخری کیس تھا، اس دسویں مقدمے میں بھی شہبازشریف کو میرٹ پر ضمانت ملی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہزاد اکبر پی آئی ڈی میں بیٹھ کر جو جھوٹے کاغذ لہراتے تھے، آج عدالت نے انہیں پھاڑ کر کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا ہے۔ کبھی گندا نالہ، کبھی آشیانہ، کبھی صاف پانی، کبھی ڈیفیڈ کے پیسوں کے جھوٹے الزامات لگاتے رہے، جھوٹ بول کر ملک کے ساتھ دشمنی کرتے رہے۔ یہ ضمانت عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی میرٹ پر ہونے والی ضمانت ہمارے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہر کارکن کے لئے ایک تمغہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول بول کر عوام کو گمراہ کیا گیا کہ کرپشن ہوئی۔ یہ دسواں کیس ہے جس میں میرٹ پر ضمانت ہوئی ہے جس کے بعد عمران صاحب کے جو جھوٹے الزامات اور جھوٹ پر مبنی کرپشن کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے اور قوم سے معافی مانگیں گے۔ عمران صاحب اب معافی آپ کو مانگنی پڑے گی۔ اب حساب عمران صاحب آپ کو شہزاد اکبر کو جواب دینا ہوگا، اب احتساب خسرو بختیار سے ہوگا، جہانگیر ترین سے شروع ہوگا۔ اب احتساب پنجاب پر مسلط بزدار کا ہوگا۔ جس کا مقابلہ شہباز شریف سے کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کا جھوٹا بیانیہ نیست و نابود ہوگیا ہے۔ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ میں قوم کو اور پارٹی کارکنان کو مبارک دیتی ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو سرخرو کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو جھوٹے الزامات لگاتے تھے، اب وہ کٹہروں اور جیلوں میں ہوں گے۔