پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو جواب

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو جواب

‎عمران صاحب آٹا،چینی، بجلی ،گیس، دوائی چور طاقتور مافیا اپنے دائیں بائیں بٹھا کرطاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی بات کررہے ہیں ؟

‎عمران صاحب آپ اور آپ کے دائیں بائیں بیٹھا مافیا قانون کے نیچے نہیں آئے گا تو ملک کا یہی حال رہے گا

عمران صاحب آپ طاقتور مافیا کی سہولت کاری کرتے ہیں اُن کی جیبیں بھرتے ہیں ، عوام لو لوٹتے ہیں

جس طاقتور مافیا نے 400 ارب کی چینی ، 215 ارب کا آٹا ، 122 ارب کی ایل این جی اور 500 ارب کی دوائی چوری کر لی اُس کو اب آپ سمیت قانون کے نیچے آنا ہے

‎عمران صاحب احتساب اور طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کا کیکچر دینے سے پہلے ایک بار اپنے دائیں بائیں ضرور دیکھ لیا کریں

‎فارن فنڈنگ کیس میں آپ چھ سال سے بھاگے ہوئے ہیں، طاقت ور کیسے قانون کے نیچے آئے گا؟

‎عمران صاحب اپنے 23 خفیہ اکاونٹس چھپا کرآپ طاقت ور کو قانون کے نیچے کیسے لائیں گے ؟

‎عمران صاحب سزائے موت کی چکیوں،جیل اور جھوٹے مقدمات پر ٹرائل بھگت کر سرخرو ہونے والے قانون کے سامنے سر جھکاتے ہیں

‎عمران صاحب آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کو اپنی چھتری میں جگہ دیتے ہیں، انہیں عہدے دیتے ہیں اور پھر لیکچر بھی جھاڑتے ہیں