‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل

‎عمران صاحب آپ کی نالائقی ، نااہلی اور چوری ملک اور عوام کو اجتماعی اور انفرادی قرضہ میں جھونک رہی ہے

عمران مہنگائی ، معاشی تباہی ، غربت اور بے روزگاری آپ کی نالائقی اور کرپشن کا “سمٹم” ہے

چینی کی قیمت میں 26 نہیں 60 روپیہ اضافہ ہوا اور صرف آپ کے دستخط سے ہوا

عمران صاحب آپ مہنگائی نہیں بلکہ صرف آٹا چینی بجلی گیس مافیا کے اے ٹی ایمز مانیٹر کر رہے ہیں

عمران صاحب رمضان پیکج ہے کہاں جس کو آپ مانیٹر کر رہے ہیں

عمران صاحب آپ کی نالائقی ، نااہلی اور چوری سب مثلوں کی بڑی وجہ ہے

۶۰ سے ۷۰ فیصد شوگر ملوں میں ۱۴۰ ارب آپ کے دستخطوں کی وجہ سے گئے اور چینی کی قیمت 120 روپیہ کلو ہو گئی

عمران صاحب جن آٹا چینی بجلی گیس دوائی مافیا نے آپ کی سرپرستی میں عوام کو لوٹا اُس کے
تمام شواہد موجود ہیں

عمران صاحب انشاءالللہ معاشرہ سزا بھی دے گا اور طاقتور قانون کے کٹہرے میں بھی آئے گا جب آپ کی چھتری سے نکلے گا

عمران صاحب آپ کے سب بے نامی آٹا چینی بجلی گیس دوائی ووٹ چور قانون کے کٹہرے میں لائیں جائیں گے

‎عمران صاحب نے آخر تسلیم کر لیا کہ گھر مفت نہیں بلکہ بھاری سود اور قرض پر آپ نہیں بنک دے رہے ہیں

‎عمران صاحب نے تسلیم کر لیا کہ یہ ان کے وعدے والے گھر نہیں

‎جس کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں، وہ قرض اور اس کا سود کیسے ادا کریں گے؟

‎عمران صاحب بدترین مہنگائی نے پاکستانیوں کی آمدن کو آدھا کر دیا ہے وہ کس آمدن پہ قرضہ لے

‎جو غریب کرایہ دینے کے قابل نہیں، وہ قرض کیسے ادا کرے گا؟

‎آٹا، چینی، بجلی، گیس، ایل این جی، دوائی چوری کے بعد اب تعمیراتی مافیا کی عمران صاحب سہولت کاری اور سرپرستی کر رہے ہیں