پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا انسانی حقوق کے علمبردار اور صحافی آئی اے رحمن کو زبردست خراج عقیدت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا انسانی حقوق کے علمبردار اور صحافی آئی اے رحمن کو زبردست خراج عقیدت

سچائی اور انصاف کے علمبردار آئی اے رحمن کی وفات معاشرے کو یتیم کرگئی ہے

مظلوم، بے کس اور بے بس طبقات کے لئے ایک طاقتور آواز آج خاموش ہوگئی

آئی اے رحمن نے صحافت سے انسانی حقوق کمشن تک ہرآن انسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی

وہ ایک لیجنڈ تھے جس نے ہرآمریت، ظالم اور فسطائی طاقتوں کو دلیرانہ انداز میں للکارا اور مقابلہ کیا

وہ ان قائدین پر مشتمل ہراول دستے کے شاہسوار تھے جس نے آئین، قانون، جمہوریت اور انسانوں کے حقوق پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا

آمریت، ظلم اور جبر کی تاریک رات میں وہ ہمیشہ ایک دیا بن کررہنمائی کا ذریعہ بنے

ان کی وفات انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والے کارکنان ،مظلوم انسانوں اورملک وقوم کا بڑا نقصان ہے

اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین، پسماندگان اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔ آمین