ڈسکہ میں انتخابی کامیابی نوازشریف کے بیانیے اور شہبازشریف کی عوامی خدمت کا ثبوت ہے:مریم اورنگزیب
10 اپریل کو ڈسکہ کے عوام نے 19 فروری کو ووٹ کے تھیلے چرانے، 20پریزائیڈنگ افسران کا اغوا کرنے والوں سے بدلہ لے لیا
یہ صرف ڈسکہ کا الیکشن نہیں بلکہ پاکستان بھر میں آٹا چینی بجلی گیس دوائی ،ووٹ چوروں کے خلاف ریفرنڈم اور ان کے گھر جانے کی نوید ہے
آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا، الیکشن عملہ اغوا، ڈبہ چوری اور دھند کا پراپگنڈہ نہیں ہوگا تو ووٹ مسلم لیگ (ن)، شیر، نوازشریف اورشہبازشریف کا ہی نکلے گا
مسلم لیگ (ن)، نوازشریف اور شہباز شریف کا دور پھر آئے گا، مہنگائی پھر 3 فیصد پر واپس آئے گی، قومی ترقی کی شرح چھ فیصد پر پھر واپس جائے گی
نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا دور پھر آئے گا اور ملک میں آٹا چینی کی قیمت پھر واپس عوام کی پہنچ میں آئے گی
اب بھوک، غربت، افلاس، مہنگائی اور بے روزگاری تب ٹھیک ہوگی جب عوامی مینڈیٹ پھر اقتدار میں آئے گا
کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے جس نے آٹے کی قیمت 35 روپے سے 90 روپے کلو کردی
کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے چینی کی قیمت52 روپے سے 120 روپے کلوکردی
کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے اڑھائی سال میں مہنگائی کی شرح 24 سے 50 فیصد کردی
کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے اڑھائی سال میں 30 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا
کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے اڑھائی سال میں 5 کروڑ لوگوں کو غریب کردیا ہے
آج پورے ملک میں دھند سے پاک موسم کی قوم کو مبارک دیتی ہوں، نوشین افتخار، مسلم لیگ (ن) کے کارکنان، عوام کو مبارک
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پریس کانفرنس
اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈسکہ میں انتخابی کامیابی کو نوازشریف کے بیانیے اور شہبازشریف کی عوامی خدمت کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 اپریل کو ڈسکہ کے عوام نے 19 فروری کو ووٹ کے تھیلے چرانے، 20پریزائیڈنگ افسران کا اغوا کرنے والوں سے بدلہ لے لیا، یہ صرف ڈسکہ کا الیکشن نہیں بلکہ پاکستان بھر میں آٹا چینی بجلی گیس دوائی ،ووٹ چوروں کے خلاف ریفرنڈم اور ان کے گھر جانے کی نوید ہے۔جب آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا، الیکشن عملہ اغوانہیں ہوگا، ڈبہ چوری نہیں ہوگا، دھند کا پراپگنڈہ نہیں ہوگا تو ڈبے میں سے ووٹ مسلم لیگ (ن) اور شیر کا نکلے گا، نوازشریف اورشہبازشریف کا نکلے گا۔ مسلم لیگ (ن)، نوازشریف اور شہباز شریف کا دور پھر آئے گا، مہنگائی پھر 3 فیصد پر واپس آئے گی، قومی ترقی کی شرح چھ فیصد پر پھر واپس جائے گی۔ نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا دور پھر آئے گا اور ملک میں آٹا چینی کی قیمت پھر واپس عوام کی پہنچ میں آئے گی۔ اب بھوک، غربت، افلاس، مہنگائی اور بے روزگاری تب ٹھیک ہوگی جب عوامی مینڈیٹ پھر اقتدار میں آئے گا ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ آج پورے ملک میں دھند سے پاک موسم کی قوم کو مبارک دیتی ہوں۔ سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے عوام کو فتح دی۔ میں ڈسکہ کے عوام، ہمارے کارکنان اور مسلم لیگ (ن) کی شیرنی نوشین افتخار اور پارٹی کی تمام ٹیم کو مبارک دیتی ہوں جنہوں نے ڈٹ کر حکومتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا۔ ڈسکہ کے عوام نے تمام ڈر اور خوف سے بالا تر ہوکر 19 فروری کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ اسی وجہ سے الیکشن کمشن کا عملہ چوری اور اغوا کرایا گیا، الیکشن کمشن نے تمام ثبوت اور شواہد دیکھتے ہوئے دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا، سپریم کورٹ نے اس فیصلے کی تائید کی۔ 19 فروری کو الیکشن کمشن کو عملہ چوری، دھند کا پراپگنڈہ نہ کیاجاتا، ووٹ چوری کا سوچا سمجھا منصوبہ نہ بنایاجاتا تو 19فروری کو مسلم لیگ (ن) ہی فتح یاب ہوتی۔انہوں نے کہاکہ ڈسکہ کے عوام نے ثابت کیا کہ اگر ووٹ کا پہرہ دیا جائے تو ہر سازش کو ناکام بنایاجاسکتا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت 10 اپریل کا فیصلہ ہے۔ یہ ڈسکہ کا الیکشن نہیں بلکہ پاکستان بھر میں آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ اور ان کے گھر جانے کی نوید ہے۔ ڈسکہ کا الیکشن پیغام ہے آٹا چینی بجلی گیس دوائی مافیا ، آٹا 35 روپے سے 90 ، چینی 52 روپے سے 120 روپے کرنے والوں کو مسترد کیا ہے۔ مہنگائی کی شرح 3 سے 18 فیصد کرنے والوں کو مسترد کیا ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتے ہفتے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے، ڈسکہ کے عوام نے پاکستان کو 14000 ارب کے قرض میں دھکیلنے والوں کو مسترد کیا ہے۔ ڈسکہ کے عوام نے کشمیر فروشوں کو مسترد کیا ہے، سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے والوں کو مسترد کیا ہے، ڈسکہ کے عوام نے مفت ملنے والی دوائی 500 فیصد مہنگی کرنے والوں کو مسترد کیا ہے، ووٹ چوروں، الیکشن کمشن کے عملہ کے اغوا کاروں کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پیغام ہے کہ آنے والے ہر الیکشن میں یہی نتیجہ آئے گا۔ جب آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا، عملہ چوری نہیں ہوگا، ڈبہ چوری نہیں ہوگا، دھند کا پراپگنڈہ نہیں ہوگا تو ڈبے میں سے ووٹ مسلم لیگ (ن) اور شیر کا نکلے گا، نوازشریف شہبازشریف کا نکلے گا۔ مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ آخر عوام نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کوووٹ کیوں نہ دیں؟عوام 35 روپے کلو آٹا دینے والوں کو وٹ دیں یا 90 روپے والوں کوووٹ دیں؟عوام کشمیرکے حقوق کی بات کرنے والوں اور اس کے مفادات کا تحفظ کرنے والوں کو ووٹ دیں یا پھر اس کا سودا کرنے والوں کو ووٹ دیں؟عوام پانچ سال چینی 52 روپے کلو دینے والوںکو ووٹ دیں یا 120 روپے کرنے والوں کو ووٹ دیں؟انہوں نے کہاکہ عمران صاحب روزانہ جھوٹ بولتے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال میں 10 ہزارارب قرض لیا جس سے 14000 میگاواٹ بجلی لگائی، پاور پلانٹس، ایل این جی پلانٹس لگائے،1700 کلومیٹر کی موٹر ویز بنائیں، 18000 کلومیٹر کی سڑکیں بنائیں، مہنگائی کو3 فیصد پر رکھا اور ترقی کی شرح کو 5.8 فیصد پر رکھا ۔ پھر کیوں نہ مسلم لیگ (ن) کو عوام ووٹ دیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈسکہ کا فیصلہ نہیں بلکہ الیکشن کمشن اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والے ہر الیکشن کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں ووٹرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوںجنہوں نے بہادری ، دلیری اور ثابت قدمی سے ثابت کیا کہ اصل مینڈیٹ اور جعلی مینڈیٹ میں کیا فرق ہوتا ہے۔ فارم 47دکھاتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) نے اسے وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کا اعمال نامہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ڈسکہ میں کامیابی نوازشریف کے بیانیے اور شہبازشریف کی عوامی خدمت کا ثبوت ہے ۔ جب ووٹ چوری ہوگا تو 5.8 فیصد سے ترقی کی شرح منفی 0.4 فیصد ہوگی۔ نالائق نااہل اتنا جھوٹ بولتے ہیں، پالیسی، سازش اور منصوبہ بندی سے جھوٹ بولتے ہیں اتنا بولتے ہیں کہ سچ لگنا شروع ہوجائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب یہ کہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، جو آٹا چینی بجلی گیس دوائی مافیا کی سہولت کاری کرتے ہیں ۔ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے جس نے آٹے کی قیمت 35 روپے سے 90 روپے کلو کردی ۔ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے چینی کی قیمت52 روپے سے 120 روپے کلوکردی ۔ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے اڑھائی سال میں مہنگائی کی شرح 24 سے 50 فیصد کردی ۔ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے اڑھائی سال میں 30 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا۔ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے اڑھائی سال میں 5 کروڑ لوگوں کو غریب کردیا ہے ۔ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے پورے پاکستان کو آٹا چینی گیس بجلی دوائی مافیا کی پناہ گاہ بنا دیا ۔ عمران صاحب بھوک کا تعلق مہنگائی سے ہوتا ہے، آٹا، چینی، بجلی، گیس دوائی جب چوری ہوتو عوام بھوکی سوتی ہے۔ عمران صاحب جھوٹی تصویریں لگا نے اور سو کروڑ کی تشہیر کرنے سے معیشت ٹھیک ہوگئی ہے، پر عوام یقین نہیں کریں گے ۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، معیشت ٹھیک ہوگئی ہے اور اس کی تشہیر کے لئے سو کروڑ روپے لگائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سوکروڑ روپے اس لئے لگائے جارہے ہیں کیونکہ اگر معیشت ٹھیک ہوتی ہے عمران صاحب تو لنگر خانے نہیں، ملک میں کارخانے لگتے ہیں ۔عمران صاحب جب ملک میں کارخانے نہیں لگتے، روزگار نہیں ہوتا تو عوام بھوکے سوتے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب جب کارخانے لگتے ہیں، روزگار ہوتا ہے، مہنگائی کم ہوتی ہے تو عوام بھوکے نہیں سوتے ۔ آٹاچینی بجلی گیس دوائی کی قیمت عمران صاحب اس لئے بڑھاتے ہیں تاکہ پورا پاکستان پناہ گاہ بن جائے ۔ عمران صاحب نے 3 فیصد سے مہنگائی 18فیصد کردی تاکہ پورا پاکستان بھوکا سوئے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ ڈسکہ، نوشہرہ، سندھ، بلوچستان، خوشاب، وزیرآبادکے بعد اب کراچی کے عوام بھی مہنگائی کے خلاف ووٹ دیں گے ۔ این اے 249 کراچی کے بلدیہ اور ٹاون کے لوگ مفتاح اسماعیل کو ووٹ دے کر مہنگائی کے خلاف عوامی فیصلے پر مہر لگائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)، نوازشریف اور شہباز شریف کا دور پھر آئے گا، مہنگائی پھر 3 فیصد پر واپس آئے گی، قومی ترقی کی شرح چھ فیصد پر پھر واپس جائے گی۔ نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا دور پھر آئے گا اور ملک میں آٹا چینی کی قیمت پھر واپس عوام کی پہنچ میں آئے گی۔ اب بھوک، غربت، افلاس، مہنگائی اور بے روزگاری تب ٹھیک ہوگی جب عوامی مینڈیٹ پھر اقتدار میں آئے گا ۔اب بھوک، غربت، افلاس، مہنگائی اور بے روزگاری تب ٹھیک ہوگی جب لنگر خانے نہیں بلکہ ملک میں پھر کارخانے لگیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ عوام کو روزگار دے، قومی ترقی دے، معیشت کو ٹھیک کرے ۔ عمران صاحب نے نعرہ بدل دیا، اب کہتے ہیں کہ انقلاب آرہا ہے، پہلے سونامی آیا تھا اور تباہی لایا تھا ۔ اب انقلاب آرہا ہے، جی ہاں، انقلاب آیا ہے، آٹا چینی بجلی گیس دوائی کی قیمت میں اضافے، مہنگائی اور بے روزگاری کا۔ انقلاب آیا لیکن نالائقی، نااہلی کرپشن اور چوری کا جس کے سرپرست اعلی عمران صاحب ہیں ۔ انقلاب آرہا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے اندر صف بندی ہوری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس وزیراعظم کی کرسی ایک جہاز کی مرہون منت ہو، وہ عوام کو ریلیف دے گا؟ آٹا چینی سستی کرے گا؟ عمران صاحب آپ کس سے جھوٹ بول رہے ہیں؟ عوام آپ کی حقیقت اور اصلیت جان گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی کرسی ایک جہاز کی مرہون منت ہے۔ جہاز ملتان سے پنجاب آیا تو پنجاب کی حکومت فارغ، جہاز ملتان سے وفاق آیا تو وفاق کی حکومت ختم، کیونکہ جب وزیراعظم عوام کے مینڈیٹ سے آتا ہے، مینڈیٹ اصلی ہوتا ہے تو وزیراعظم جہانگیر ترین کے عشائیے میں شریک ہونے والے افراد کی فہرست نہیں دیکھتا، ان کے ساتھ ایف آئی اے کے دفتر کون کون گیا، یہ نہیں دیکھتا، جہاز کی لاگ بک نہیں دیکھتا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ہیلتھ انشورنس اور صحت کارڈ پر بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔ یہ سکیم محمد نوازشریف نے 30 دسمبر 2015 کو شروع کی تھی۔