پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس

عمران صاحب یہ کہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، جو آٹا چینی بجلی گیس دوائی مافیا کی سہولت کاری کرتے ہیں

کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے جس نے آٹے کی قیمت 35 روپے سے 90 روپے کلو کردی

کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے چینی کی قیمت52 روپے سے 120 روپے کلوکردی

کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے اڑھائی سال میں مہنگائی کی شرح 24 سے 50 فیصد کردی

کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے اڑھائی سال میں 30 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا

کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے اڑھائی سال میں 5 کروڑ لوگوں کو غریب کردیا ہے

کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، جس نے پورے پاکستان کو آٹا چینی گیس بجلی دوائی مافیا کی پناہ گاہ بنا دیا

عمران صاحب بھوک کا تعلق مہنگائی سے ہوتا ہے، آٹا، چینی، بجلی، گیس دوائی جب چوری ہوتو عوام بھوکی سوتی ہے

عمران صاحب جھوٹی تصویریں لگا نے اور سو کروڑ کی تشہیر کرنے سے معیشت ٹھیک ہوگئی ہے، پر عوام یقین نہیں کریں گے

سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، معیشت ٹھیک ہوگئی ہے اور اس کی تشہیر کے لئے سو کروڑ روپے لگائے جارہے ہیں

یہ سوکروڑ روپے اس لئے لگائے جارہے ہیں کیونکہ اگر معیشت ٹھیک ہوتی ہے عمران صاحب تو لنگر خانے نہیں، ملک میں کارخانے لگتے ہیں

عمران صاحب جب ملک میں کارخانے نہیں لگتے، روزگار نہیں ہوتا تو عوام بھوکے سوتے

عمران صاحب جب کارخانے لگتے ہیں، روزگار ہوتا ہے، مہنگائی کم ہوتی ہے تو عوام بھوکے نہیں سوتے

آٹاچینی بجلی گیس دوائی کی قیمت عمران صاحب اس لئے بڑھاتے ہیں تاکہ پورا پاکستان پناہ گاہ بن جائے

عمران صاحب نے 3 فیصد سے مہنگائی 18فیصد کردی تاکہ پورا پاکستان بھوکا سوئے

ڈسکہ، نوشہرہ، سندھ، بلوچستان، خوشاب، وزیرآبادکے بعد اب کراچی کے عوام بھی مہنگائی کے خلاف ووٹ دیں گے

این اے 249 کراچی کے بلدیہ اور ٹاون کے لوگ مفتاح اسماعیل کو ووٹ دے کر مہنگائی کے خلاف عوامی فیصلے پر مہر لگائیں گے

مسلم لیگ (ن)، نوازشریف اور شہباز شریف کا دور پھر آئے گا، مہنگائی پھر 3 فیصد پر واپس آئے گی، قومی ترقی کی شرح چھ فیصد پر پھر واپس جائے گی

نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا دور پھر آئے گا اور ملک میں آٹا چینی کی قیمت پھر واپس عوام کی پہنچ میں آئے گی

اب بھوک، غربت، افلاس، مہنگائی اور بے روزگاری تب ٹھیک ہوگی جب عوامی مینڈیٹ پھر اقتدار میں آئے گا

اب بھوک، غربت، افلاس، مہنگائی اور بے روزگاری تب ٹھیک ہوگی جب لنگر خانے نہیں بلکہ ملک میں پھر کارخانے لگیں گے

عمران صاحب ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ عوام کو روزگار دے، قومی ترقی دے، معیشت کو ٹھیک کرے

عمران صاحب نے نعرہ بدل دیا، اب کہتے ہیں کہ انقلاب آرہا ہے، پہلے سونامی آیا تھا اور تباہی لایا تھا

اب انقلاب آرہا ہے، جی ہاں، انقلاب آیا ہے، آٹا چینی بجلی گیس دوائی کی قیمت میں اضافے، مہنگائی اور بے روزگاری کا

انقلاب آیا لیکن نالائقی، نااہلی کرپشن اور چوری کا جس کے سرپرست اعلی عمران صاحب ہیں