پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ڈسکہ الیکشن میں کامیابی پر اظہار تشکراورمبارک کا پیغام
شہبازشریف نے گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والے اہل خانہ کو نوشین افتخار اور کارکنان کے لئے پیغام دیا تھا
ووٹ کی جنگ لڑنے والے کارکنان اور رہنماوں کا جمہوری جدوجہد میں سنہری حروف سے نام لکھا جائے گا
نوازشریف اور شہبازشریف کو آپ سب پر فخر ہے، اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجالائیں، عوام کا شکریہ ادا کریں
آپ نے ثابت کردیا کہ دھونس، دھاندلی، گولی، اغوا ،ووٹ چوری سے عوام کو نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) سے دور نہیں کیاجاسکتا
عوام کی محبت اور اعتماد ہی ہماری سب سے بڑی دولت اور کمائی ہے
اللہ تعالی کو منظور ہوا تو انشاءاللہ اب لوڈشیڈنگ کی طرح قوم کو غربت سے نجات دلائیں گے
آج پورے پاکستان سے وہی آواز آرہی ہے جس کا فیصلہ ڈسکہ کے عوام نے دیا ہے
انشاءاللہ، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر قوم کو ایک بار پھر مہنگائی، بے روزگاری کے مصائب سے نجات دلائے گی
غریبوں کے چولہے پھر جلیں گے، زراعت اور کسان پھر پھلیں پھولیں گے، صنعت کا پہیہ پھر رواں ہوگا، انشاءاللہ
عوام اورکارکنان حوصلے بلند رکھیں،ان کی محنت رنگ لارہی ہے
انشاءاللہ ، ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کا چھین لیاجانے والا سفر پھر اسی جذبے سے شروع کریں گے