پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا یوم پاکستان پر پیغام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا یوم پاکستان پر پیغام

23 مارچ کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے واضح راہ عمل کا تعین کیا اور 7 سال میں اسے حاصل کرلیا

قائداعظم ؒ کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے یقین، اتحاد اور تنظیم کی قوت سے پیارا پاکستان حاصل کیا

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم، علامہ اقبال ، مشاہیر پاکستان اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

یہ دن ہمیں بتاتا ہے کہ اہل قیادت میسر ہو تو قوم کے اتحاد سے ناممکن بھی ممکن ہوجاتا ہے

آزادی کی سمت کا تعین ایک تاریخ ساز مرحلہ تھا، ان عظیم قربانیوں کا ثمر آزاد فضاوں کی صورت ہمیں ملا ہے

ایک جدید، فلاحی، اسلامی، خوشحال مملکت کے قیام کا مقصد حاصل کرنے کے لئے اسلاف کی سوچ اور نظریات کو اپنانا ہوگا

ہم قرارداد قیام پاکستان کے مقاصد کو تحریک پاکستان کے جذبے اور کردار سے ہی حاصل کرسکتے ہیں

ہم اپنے آبادواجداد، مشاہیر پاکستان اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ہم آج آزاد ہیں

پاکستان کے نظریہ، آئین ، قانون اور پارلیمان کی بالادستی کے بابائے قوم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے

عہد کرتے ہیں کہ محمد نوازشریف کی قیادت میں قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل کرکے رہیں گے ، انشاءاللہ

قائد محمد نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو جدید ترقی یافتہ، خوش حال اور غربت سے پاک ملک بنائیں گے