پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ کی ملاقات

‏”پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ کی ملاقات”

🔸وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اورپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود

🔸قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف نےچانگ پنگ ژاؤکی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طورپر تقررکا خیر مقدم کیا

🔸چانگ پنگ ژاؤکا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت کے اظہار کے لئے معاون قرار

🔸ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال

 🔸اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق

🔸ڈیننس کے بانی نے پاکستان میں تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف کے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے فروغ کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا

🔸ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچرٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو

🔸چانگ پنگ زاؤ نے ابھرتی بلاک چین ٹیکنالوجی اورگلوبل انٹر پرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا

 🔸ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لئے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق

🔸مسٹر ژ اؤ جیسی قابل قدر شخصیات سے ملاقات میں ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ محمد نوازشریف

🔸پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے۔ محمد نواز شریف

🔸پاکستان کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تیز ی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔ نوازشریف

🔸نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لئے تیار کررہے ہیں ۔ مریم نواز شریف

🔸پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے بالکل تیار ہے۔مریم نوازشریف

🔸ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے۔ مریم نوازشریف

🔸نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹر پرائز کی راہ گامزن کرے گی۔ مریم نوازشریف

🔸ڈیننس کے سی اوچانگ پنگ زاؤ نے شاندار میزبانی مسلم لیگ(ن) قائد محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا

🔸چانگ پنگ ژاؤنے ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا