پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کا اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار
پرنس کریم آغا خان کی وفات ہم سب کے لیے بڑے صدمے کی خبر ہے
پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے 49 ویں امام ہونے کے علاوہ پوری دنیا میں انتہائی قابل احترام شخصیت تھے
پرنس کریم آغاخان پاکستان کے دوستوں اور محبت کرنے والے افراد میں نمایاں تھے ، ان کی وفات ہم سب کا ذاتی نقصان ہے
تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے انہوں نے عمر بھر تعمیری کردار ادا کیا
پرنس کریم آغا خان کی عوامی و سماجی خدمات کی وجہ سے پورا پاکستان ان کی عزت اور احترام کرتا ہے
تعلیم و صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور ثقافت کے فروغ کے لئے انہوں نے گراں قدر کام کیا
پرنس کریم آغاخان کی دنیا میں امن، اسماعیلی کمیونٹی اور پاکستان میں سماجی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
میری ان سے بہت ساری ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہیں خاص طور پر دسمبر 2013 میں ان سے یادگار ملاقات ہوئی تھی جب وہ اپنی صاحبزادہ شہزادی زہرا کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے تھے
پرنس کریم آغا خان سر سلطان محمود شاہ کے پوتے تھے جو نوآبادیاتی نظام کے خلاف برصغیر کی تحریک آزادی کے سر فہرست راہنماؤں میں سے ایک تھے
پرنس کریم آغا خان کی وفات پر آغا خان فیملی اور اسماعیلی برادری سمیت تمام وابستگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں شریک ہیں