دونوں راہنماﺅں میں ملاقات پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ہوئی
دونوں راہنماﺅں کا مہنگائی کی شرح 32 سے 6.9 فی صد ہونے، پالیسی ریٹ میں کمی اور معاشی بہتری پر اطمینان کا اظہار
دونوں راہنماﺅں کا معاشی اشاریوں میں مسلسل بہتری، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ8.8 ارب ڈالر بھجوانے پر اطمینان کا اظہار
پاکستان اور عوام کو ریلیف ملنے کی رفتار بڑھنا خوش آئیند اور نیک فال ہے، دونوں راہنماﺅں کا ملاقات میں اظہار خیال
دونوں قائدین کا سعودی سرمایہ کار وفد کی آمد ، ایس سی او کے انعقاد کا بھی خیرمقدم
یہ تمام سرگرمیاں پاکستان کے عالمی وقار اور معاشی بہتری کے لئے نہایت مثبت پیش رفت ہے، دونوں راہنماﺅں کا اتفاق
وقت نے ثابت کیا کہ 2006 میں میثاق جمہوریت پر دستخط کرنا ہمارادرست سمت اور درست وقت پرتاریخی فیصلہ تھا، محمد نوازشریف
میثاق جمہوریت سے ملک میں جمہوریت کو استحکام ملا، پارلیمنٹ نے اپنی مدت پوری کرنی شروع کی ، محمد نوازشریف
میثاق جمہوریت کے نتیجے میں دھرنے، انتشار خلفشار اور یلغار کی سیاست کرنے والی غیرجمہوری قوتوں کا تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر مقابلہ کیا، محمد نوازشریف
سب جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعے عدل کا نظام وضع کرنا ہے، محمد نوازشریف
ایسا نظام عدل بنانا ہے جس میں کسی فرد کی بالادستی نہ ہوبلکہ عوام کی رائے اور اداروں کا احترام ہو، محمد نوازشریف
تاکہ کسی ایک شخص کو وہ قوت اور اختیار حاصل نہ ہو جو اچھے بھلے جمہوری نظام کو جب چاہے پٹڑی سے اتار دے، محمد نوازشریف
ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ فرد واحد ملک وقوم کو سیاہ اندھیروں کے سپرد کردے، محمد نوازشریف
آج حاصل ہونے والی معاشی کامیابیوں کی بنیاد بھی سیاسی اتحاد واتفاق ہے محمد نوازشریف
میثاق جمہوریت میں خواہش ظاہر کی گئی تھی کہ تمام قوتیں مل کر پاکستان کو معاشی سیاسی استحکام دیں جس کے نتیجے میں پاکستان خوش حال ہو ، محمد نوازشریف