پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد منتخب ارکان اسمبلی کی ملاقات
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 اور 51 سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے ولی محمد اور عبدالخالق خان کی شہباز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
پارٹی کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور پارٹی رہنما جمال شاہ کاکڑ بھی ملاقات میں موجود تھے
شہباز شریف کا ولی محمد اور عبد الخالق خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک اور خیر مقدم
آپ نے پاکستان کے استحکام کے لئے کردار ادا کیا، جو لائق تحسین ہے، شہباز شریف
پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے، شہباز شریف
مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت اور مل کر چلنے سے ہی حل ہو سکتے ہیں، شہباز شریف
پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں، شہباز شریف
نومنتخب ارکان نے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی