پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ سینیٹر اسحاق ڈار کا بیان

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اکابرین سے درخواست ہے کہ بات چیت کے لئے کمیٹیوں کے درمیان وضع کردہ ضابطے کی پاسداری کریں

طے ہوا تھا کہ دونوں جماعتوں کی تشکیل کردہ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا کوئی رکن یا راہنما بات چیت کے جاری عمل اور اس میں زیرغور نکات پر بیان بازی نہیں کرے گا

فریقین کے درمیان ابھی تک حتمی نکات طے نہیں پائے اور مختلف تجاویز پر گزشتہ روز تک مشاورت جاری رہی

مشاورت کے چار دور مکمل ہو چکے ہیں اور کل بروز پیر دوپہر پانچویں نشست طے ہو چکی ہے

کل کے اجلاس میں اہم پیش رفت متوقع ہے

مشاورت مکمل ہونے پر دونوں جماعتوں کا باضابطہ مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا

دونوں جماعتوں میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مشاورت مکمل ہونے سے پہلے کوئی بات کرنا مناسب نہیں