سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا دہشت گردوں کے خلاف سیستان میں انٹیلی بیسڈ کامیاب مشترکہ کارروائی پر خراج تحسین 

لاہور:18 جنوری

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا دہشت گردوں کے خلاف سیستان میں انٹیلی بیسڈ کامیاب مشترکہ کارروائی پر خراج تحسین

پاکستان کی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں

حکومتی عمل داری سے محروم علاقے میں کارروائی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم ہے

دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں ، علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے

پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے

انسداد دہشت گردی کے مشترکہ نظام کو ری ایکٹیویٹ کیا جائے

ہم آہنگی بہتر بنانے اور بات چیت سے آگے بڑھنے کے عمل کو مزید موثر بنانا ہوگا، کشیدگی میں کمی لانا ہو گی

مسلح افواج نے آپریشن کے ذریعے اپنی پیشہ ورانہ قابلیت، مہارت اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا

آپریشن کی قیادت اور اس میں حصہ لینے والے تمام افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں