پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا پشاور ہائی کورٹ کے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے پر رد عمل

پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار پہ حملہ ہے

متنازعہ جج کا خلاف قانون فیصلہ لاڈلے پن کا تازہ شاہکار ہے

گونج ہے کہ پی ٹی آئی کے لاڈلے نے پی ٹی آئی کو ریلیف دیا

جعلی اور فراڈ انٹرا پارٹی الیکشن کو حلال قرار دے دیاگیا

فیصلہ الیکشن نہیں سلیکشن کی جیت ہے

نہ ووٹرز، نہ ووٹرز لسٹیں، نہ الیکشن کمشنر، نہ الیکشن لڑنے کی اجازت لیکن سب حلال ؟

لیول پلئینگ فیلڈ مانگنے والے اپنی جماعت میں کسی کو لیول پلئینگ فیلڈ دینے کو تیار نہیں

2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کی تاریخ دہرائی گئی ہے

قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے نے اپنی جماعت کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا