پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے انٹرویوز شروع

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی برادری سے موزوں امیدواروں کے انتخاب پر غور ہو رہا ہے

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، نائب صدر حمزہ شہباز ، پارٹی الیکشن سیل کے چئیرمن سینیٹر اسحاق ڈار، سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ بھی اجلاس میں شریک ہیں