سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل کی ملاقات

ملاقات میں پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے

ملاقات میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی

بلوچستان میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا

بلوچستان ہمارا دل ہماری جان ہے، شہباز شریف

بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں، شہباز شریف

16 ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ مرتبہ بلوچستان گیا، شہباز شریف

دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش اسکولوں کا جال پھیلائیں گے، شہباز شریف

بلوچستان ملکی معاشی ترقی کا مستقبل میں محور و مرکز ثابت ہوگا، شہباز شریف

جعفر خان مندوخیل نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی بریت پر مبارک پیش کی

پارٹی صدر شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر جعفر خان مندوخیل کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کے لئے ان کے جذبے کو سراہا