کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر سینیٹر پرویز رشید کی صدارت میں اجلاس طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر ہوا
کمیٹی نے ضلع اٹک سے امیدواروں سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں اور حلقوں کے حوالے سے سوالات کئے
کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی
مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مصدق ملک کی بھی اجلاس میں شرکت
راولپنڈی :27 نومبر 2023
ملک میں عام انتخابات کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کا اہم اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر سینیٹر پرویز رشید کی صدارت میں اجلاس پارٹی کی سینئر راہنما طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں کمیٹی اراکین طاہرہ اورنگزیب، مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مصدق ملک شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع اٹک سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے اور ان کی سفارشات لی گئیں۔ کمیٹی نے ضلع اٹک سے امیدواروں سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں اور حلقوں کے حوالے سے سوالات کئے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کو بھی جاری رہے گا جس میں ضلع راولپنڈی کی پانچ تحصیلوں بشمول میٹروپولیٹن اور کینٹ کے علاقوں سے درخواست گزاروں کے انٹرویوز ہوں گے۔
٭٭٭٭٭