سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بنوں میں خود کش حملے کی شدید مذمت

شہباز شریف کا شہداء کو خراج عقیدت، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی

شہباز شریف کا زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار

زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، شہباز شریف

دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا قومی نصب العین ہے، شہباز شریف

دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، شہباز شریف

چار سال کے دوران دہشت گردوں کو واپس لاکر دوبارہ آباد نہ کیا جاتا تو آج ملک دوبارہ اس عفریت کی گرفت میں نہ آتا، شہباز شریف

شہباز شریف کی شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا