سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی نگران وزیراعلی خیبر پختون خواہ محمد اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت

اعظم خان نے بطور سول سرونٹ ایمانداری اور پروفیشنل ازم خدمات انجام دیں

وہ ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے تھے جن کے کئی افراد نے ملک وقوم کی بڑے خلوص سے خدمت کی

16 ماہ کی مخلوط حکومت کے دوران ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، ان کا جذبہ خدمت دیکھ کر بہت متاثر ہوا

سیلاب متاثرین کی مدد کی مہم کے دوران اعظم خان نے نہایت جانفشانی اور اخلاص سے کام کیا

وہ کم گو لیکن نہایت ذہین اور بیدار ذہن شخص تھے

ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، اہل خانہ اور تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین