پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں نئے ترانے کے اجراء کی تقریب منسوخ کر دی

غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 500 سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر پارٹی ترانے کے اجراء کی تقریب منسوخ کی گئی

ترانے کے اجراء کی تقریب آج لاہور میں منعقد ہونا تھی

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک تقریب میں پارٹی ترانہ جاری کرنا تھا

شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطینیوں سے یک جہتی اور بے گناہوں کی شہادتوں پر افسوس کے کے اظہار کے طور پر تقریب منسوخ کی گئی