صیہونی ریاست کے وحشیانہ اقدام کی مذمت کے لئے الفاظ کم پڑ گئے ہیں
ہسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی حملے میں زیر علاج بچوں، عورتوں اور ضعیفوں کی شہادتوں پر دکھ اور افسوس ناقابل بیان ہے
نہتے بے گناہ اور محصور فلسطینیوں کے سفاکانہ قتل عام پر خاموشی قاتل ریاست کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے
اسرائیل جنگی جرائم کا وحشیانہ ارتکاب کر رہا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں
اقوام متحدہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب پر کارروائی کرے
عالمی برادری، سلامتی کونسل عالمی قوانین پر عمل کرائیں، اسرائیل کو بے گناہ انسانوں کا قتل عام سے روکا جائے
عالمی قانون کی پامالی دنیا کے امن کو تباہ کر دے گی
ارض فلسطین پر ظلم کی بڑھتی آگ نہ روکی گئی تو اس کے شعلے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے
اسرائیل نے صابرا اور شتیلا میں انسانیت کشی کی اپنی سفاک اور قابل مذمت روایت دوہرائی ہے
اسرائیلی مظالم پر انسانیت کا سر شرم، ندامت اور افسوس سے جھک گیا ہے، ظلم کی مذمت کے لئے الفاظ کم پڑ گئے ہیں
بیمار اور لاغر بچوں، خواتین اور بیماروں پر بمباری صرف بزدلی ظلم اور بربریت ہے
اسلامی دنیا متحد ہو کر اس ظلم کو روکنے میں فوری کردار ادا کرے