مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
دونوں رہنماﺅں کا مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
دونوں قائدین نے شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی
مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا
دونوں قائدین کا مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ
بحرانوں کو مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے، دونوں قائدین کا اتفاق
16 میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا، شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمن سے گفتگو
تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا، شہبازشریف
پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے، شہبازشریف
قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی وجمہوری نظام مضبوط ہوگا، شہبازشریف
نوازشریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، مولانا فضل الرحمن
سچ بے نقاب ہوچکا ہے کہ نوازشریف سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گئے، مولانا فضل الرحمن
نوازشریف اور ان کے خاندان کو ناحق ستایا گیا، یہ تاریخ کا سیاہ اور افسوسناک باب رہے گا، مولانا فضل الرحمن
نوازشریف نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تسلیم کیا لیکن نوازشریف کو ہی سیاسی نظام سے باہر کردیاگیا، مولانا فضل الرحمن