پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسلام آباد، راولپنڈی، حافظ آباد میں الگ الگ سیاسی اجتماعات کا انعقاد، عوام اور کارکنوں کی بھرپور شرکت

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا ، بیرسٹر دانیال چوہدری، سائرہ افضل تارڑ اور دیگر رہنماﺅں کے خطاب

2018 کے بعد پاکستان کے ساتھ تباہی ہوئی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

نوازشریف کا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

نوازشریف وزیراعظم رہتے تو آج پاکستان قرض لینے کے بجائے قرض دینے کے قابل ہوتا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

2013 کے بعد نوازشریف نے آئی ایم ایف کو الوداع کہ دیا تھا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

نوازشریف کے دور میں کسان، مزدور، دکاندار، مل مالک، صنعت کار اور عوام سب خوش حال تھے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

9 مئی سے ملک میں جمہوریت کا نقصان کیاگیا، بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا

فتنہ گر جماعت نے پاکستان، شہدائ، جمہوریت اور معیشت کے خلاف فتنے کو جنم دیا، بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا

اسلام، نظریہ پاکستان پر قائم ملک کے خلاف فتنے ناکام ہوگئے، بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا

فتنے کو للکارنے پر ہماری قیادت اور جماعت کے خلاف سازشیں ہوئیں ، بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا

چین کے صدر 60 ارب کی سرمایہ کاری کرنے آرہے تھے تو فتنہ گر ڈی چوک پر دھرنہ دے کر بیٹھے، بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا

21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر اپنے قائد نوازشریف کا تاریخی استقبال کریں گے، بیرسٹر دانیال چوہدری

21 اکتوبر ریفرنڈم کا دِن ہے ، بیرسٹر دانیال چوہدری

ایک بار پھر ڈالر اور روٹی کی قیمت کم ہوگی ، بیرسٹر دانیال چوہدری

ملک کو بحرانوں سے صرف نوازشریف نکال سکتا ہے ، بیرسٹر دانیال چوہدری

مہنگائی ، غربت اور معاشی بدحالی کے عذاب لانے والے میدان سے بھاگ چکے ہیں، بیرسٹر دانیال چوہدری

نوازشریف جب وزیراعظم بنے پاکستان کی قسمت جاگ اٹھی، سائرہ افضل تارڑ

نوازشریف کو ہٹانے والوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، سائرہ افضل تارڑ

نوازشریف نے عوام کو مہنگائی ، ملک کو معاشی بدحالی سے نکالا لیکن ہر بار نوازشریف کو اقتدار سے نکالا گیا، سائرہ افضل تارڑ